اتوار , 18 اپریل 2021

کابل پر مسلسل دوسری بار راکٹ حملہ ، عام شہری جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر راکٹ باری میں کئی عام شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح کابل کے مختلف مقامات پر کم ازکم دس راکٹ آکر گرے ہیں کہ جس کے نتیجے ایک شخص جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے بتایا ہے کہ تین راکٹ ائیرپورٹ سے دور گرے جبکہ باقی راکٹ مختلف آبادیوں میں آکر لگے تاہم کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کابل پر ہونے والے اس حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد عام شہری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھی کابل پر اسی طرح کے ایک حملے میں 24 راکٹ آکر گرے تھے، کہ جس کے دوران کم ازکم آٹھ افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …