ہفتہ , 20 اپریل 2024

نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیو زی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے علاقے ساؤتھ آئی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع کائیکورا شہر میں ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر کلیئرنس قصبے کے ساحلی علاقے میں واقع چٹانوں سے ٹکرا گيا، اس ہیلی کاپٹر میں بچوں سمیت پانچ مسافر سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …