ہفتہ , 20 اپریل 2024

کشمیر میں خوف اور بداعتمادی کی فضا میں بھارت کے زیر انتظام کونسلوں کے لئے براہ راست انتخابات

بھارت کی پیدا کردہ سیاسی کشمکش اور کشیدگی سے بھرپور کشمیر کی تاریخ کے پس منظر میں آنے والے ان انتخابات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مقبوضہ کشمیرمیں آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ کشمیری عوام کو اپنا حق رائِے دہی استعمال کرنے کا موقع مل رہا ہے۔جس کے بعد کشمیری عوام بھارت کے زیر انتظام انتخابات میں حصہ لے سکیں گے ۔

اس حوالے سے جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں پہلی مرتبہ دیہی کونسلوں کے لیے براہ راست انتخابات کا انعقاد کیا جارہاہے ۔

کشمیر میں بھارتی تسلط کے بعدپہلا موقع ہے کہ ان کونسلوں کے براہ راست انتخابات کرائے جا رہے ہیں جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ ان کونسلوں کے ارکان مقامی طور پر سرکاری نظم و نسق چلانے، اسکولوں سڑکوں اور ہسپتالوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کرنے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ کشمیر میں ہونے والے یہ انتخابات 8 مراحل میں منعقد کرائے جا رہے ہیں جن میں سے چھ مرحلے مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …