ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایل او کو اسرائیل اور فلسطین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، حماس

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رہتے ہوئے فلسطینی قوتوں کے ساتھ مصالحت آگے نہیں بڑھ سکتی، پی ایل او کو دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارلیمانی لیڈر اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ محمود الزھار نے کہا ہے کہ موجودہ لمحے میں اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور مظالم کے باوجود فلسطینیوں کےدرمیان مصالحت ہماری پہلی ترجیح ہے، فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی حماس کا فیصلہ ہے مگر یہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون کے جاری رہتے ہوئے آگے نہیں بڑھ سکتا،  مگر فلسطینی اتھارٹی کو فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت اور اسرائیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی قوم اور وطن کے دفاع، مستقبل اور آزادی کے لیے کوشاں‌ہیں۔ ہمیں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانا ہے مگر ایسا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ جاری سیکورٹی تعاون ختم نہیں کر دیتی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …