منگل , 13 اپریل 2021

افغانستان میں شدت پسندوں کے ساتھ چھڑپیں ، 30 افراد ہلاک

افغانستان میں ہونے والی جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 13 سکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر آباد کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 13 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ بغلان کے ترجمان جاوید بشارت نے حملے کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ادھر افغانستان کے صوبہ ارزگان کے ضلع دیر وود میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 17 طالبان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …