جمعہ , 19 اپریل 2024

ایک سال میں صیہونی فوج نے ڈیڑھ ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا

مقامی دفاعی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ڈیڑھ ہزار فلسطینیوں کو گرفتارکیا۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج نے چھاپہ مار کاروائیوں اور نام نہاد تلاشی کے نام پر لوٹ مارکرتے ہوئے 44 خواتین 182 بچوں (جن میں سے اکثریت کی عمریں 18 سال سے کم ہیں )18 صحافی جن میں 4 خواتین صحافی بھی شامل ہیں سمیت کم سے کم ڈیڑھ ہزار کے قریب فلسطینیوں کو گرفتارکرکے جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے العیسویہ میں قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں 15 سے زیادہ بچے زخمی جبکہ تین بچے شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …