اتوار , 18 اپریل 2021

عراق میں امریکی دہشتگرد فوجی کانوائے پر حملہ، تمام ساز و سامان تباہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر کل رات حملہ ہوا ہے۔

ابلاغ نیوز نے صابرین نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ حملہ بغداد کے قریب اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ صابرین نیوز نے ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل منظور کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …