جمعرات , 25 اپریل 2024

چلتے راہگیر پر اچانک آفت ٹوٹ پڑی، CCTV فوٹیج

بھارت کے شہر نئی دہلی میں سڑک پر چلنے والے راہگیر پر اچانک آفٹ ٹوٹ پڑی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ابلاغ نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور میں دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان کے سر پر زیر تعمیر دکان کا ملبہ آگرا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود دوست حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرت پور کی صرافہ مارکیٹ کے اطراف دو دوست سڑک پر رواں دواں ہیں جیسے ہی وہ چند قدم آگے بڑھتے ہیں تو ملبہ ان کے سر پر آگرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کی تیسری منزل پر دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ کسی نے اوپر سے سڑک پر ملبہ پھینکا جو نوجوان کے سر پر گرا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔

مذکورہ شخص کو حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، رپورٹ کے متعد نوجوان کی حالت تشویش ناک ہےاور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک رام کشن یادیو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …