اتوار , 11 اپریل 2021

فرانسیسی صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

یورپی ملک فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون بھی عالمی کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔

ابلاغ نیوز نے غیرملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمانوئیل میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بیان کے مطابق صدر آئندہ ایک ہفتے کے لیے خود کو قرنطینہ کریں گے۔

اس حوالے سے ایوان صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمانوئیل میکرون کا کورونا ٹیسٹ علامات ظاہر ہونے پر کیا گیا جس کے بعد رپورٹ مثبت آگئی۔

وبا کا شکار ہونے والے صدر ملکی ایس او پیز(ہدایات) کے تحت سات دن آئیسولیشن میں رہیں گے، ممکنہ طور پر وہ ملکی اور حکومتی امور قرنطینہ سے ہی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …