جمعرات , 15 اپریل 2021

فلسطینیوں کی زمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجما ن نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔

ابلاغ نیوز نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجیرک نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔

اسٹفین دو جیرک نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا مؤقف ثابت اور ٹھوس ہے ہم بہت پہلے اعلان کرچکے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اس نے کہا کہ فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے سلسلے میں بھی ہمیں خدشات اور تشویش ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل 70 کمپلیکس بنانے اور انھیں قانونی قراردینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …