ہفتہ , 17 اپریل 2021

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی دوحہ میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ابلاغ نیوز نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور طالبان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔

ملاقات میں جنرل مارک ملی نے خطے میں استحکام اور امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے فوری طور پر تشدد میں کمی، سیاسی حل کیلئے پیشرفت میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل مارک ملی طالبان سے ملاقات کے بعد بدھ کو افغان صدر سے ملاقات کیلئے کابل روانہ ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …