ہفتہ , 20 اپریل 2024

اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے لئے بڑی خوشخبری

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی ادارے کے رکن تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو معمول کے مطابق آگے بڑھائیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے قرارداد بائیس اکتیس پر عملدرآمد کے بارے میں دسویں رپورٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے تمام ملکوں اور علاقائی نیز بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں انجام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے جامع، طویل المیعاد اور مناسب حل کا بہترین پروگرام ہے اور اس سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی میں بھی مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی خودسرانہ علیحدگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ہٹائی جانے والی پابندیاں واشنگٹن کی جانب سے دوبارہ عائد کیے جانے کو ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی قرار دیا۔

ایٹمی معاہدے اور قرارداد بائیس اکتیس سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تازہ رپورٹ منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …