ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاک ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم ، "ریمدان – گبد” سرحد کا افتتاح

پاکستانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ "ریمدان – گبد” سرحد کا افتتاح، پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔

ابلاغ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ بات "زاہد حفیظ چودھری” نے ہفتہ کے روز ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ نئی بارڈر کراسنگ کا افتتاح پڑوسی ملک کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے کے تناظر میں ہے۔

حفیظ چودھری نے کہا کہ اس کراسنگ کا افتتاح ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل اور سفر کو آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تعلقات کو مضبوط بنانا نئے بارڈر کراسنگ کے افتتاح کا بنیادی مقصد ہے ، جو اس وقت کی ضرورت اور ایران اور پاکستان کی دونوں اقوام کے مشترکہ مطالبہ کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی "محمد اسلامی”، ایرانی اور پاکستانی دوسرے حکام کی موجودگی میں دشتیاری شہر میں ریمدان گبد کی سرحد کا باضابطہ افتتاح کردیا گيا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …