پیر , 21 جون 2021

کورونا وائرس کی ویکسین سے خواتین میں داڑھی نکلنے کا خدشہ

برازیل کے صدر نے دنیا بھر میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے عورتوں کی داڑھی نکل سکتی ہے۔

ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے صدر جائر بولسونارو کی جانب سے دنیا بھر میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے دلچسپ بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے عورتوں کی داڑھی نکل سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق برازیلین صدر کا کہنا ہے کہ اس ویکیسن کے لگانے سے انسان مگرمچھ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

انھوں نے خواتین کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فائزر-بائیو این ٹیک کی اس دوا کے لگانے سے خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جب یہ وبا سامنے آئی تو جائر بولسونارو نے اسے صرف ایک معمولی زکام قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ برازیل میں کورونا ویکسین کے ٹیکوں کی مہم کے باوجود وہ خود کو اس ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …