ہفتہ , 17 اپریل 2021

کورونا کی دوسری لہر، پاکستان میں24 گھنٹوں میں مزید62 اموات، 1792 نئے مریض رجسٹرڈ

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس سے مزید62 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر رہا، پچاس افراد ہسپتالوں میں جبکہ 12 گھروں میں چل بسے ۔ مرنیوالے 62 افراد میں سے 31 وینٹی لیٹرز پر تھے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس وقت فعال کیسز کی تعداد چالیس ہزار چارسو اکیانوے ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …