جمعرات , 25 اپریل 2024

مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ کئی روزسے کورونا میں مبتلا تھیں ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا ،کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، ایوان بالا ایک انتہائی فعال اور مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا، غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …