جمعہ , 19 اپریل 2024

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ،ڈبلیو ایچ او کا بیان بھی سامنے آگیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے پر برطانیہ کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔برطانیہ میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کے بعد لاک ڈاو¿ن کے چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔

اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ کوروناوائرس میں تبدیلیوں کے بارے میں جاری مطالعے سے معلومات شیئر کررہا ہے، وائرس کی مختلف حالتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد رکن ممالک اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کی یہ نئی قسم برطانیہ کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا میں بھی پائی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …