جمعہ , 19 اپریل 2024

بن یامین نتن یاہو کے خلاف چھبیسواں احتجاجی ہفتہ

اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے مخالفین مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے مسئلے کو لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

گذشہ چھ ماہ سے بن یامین نتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

تل ابیب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے نتن یاہو کی قیام گاہ کے سامنے دھرنا دیا اور صیہونی حکومت کے وزیرجنگ بنی گانتز کے گھر کے سامنے بھی مظاہرے کی کال دی ہے۔

نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ چھبیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے تاہم بن یامین نتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …