ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ  کروایا جو مثبت آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق عثمان بزدار میں  کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے گذشتہ رات نمونہ لیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے رپورٹ آنے سے قبل ہی  تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …