منگل , 23 اپریل 2024

قوم کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نعروں سے دھوکہ دیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا ادراک کیسے ہوسکتا ہے؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نعروں سے دھوکہ دیا گیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عدالتوں اور تھانوں میں آج بھی غریب کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا ویکسین کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے، کیونکہ ان کا مزید بند رہنا ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …