بدھ , 23 جون 2021

افغانستان میں طبی عملے کی گاڑی پر بم دھماکا، 4 ڈاکٹرز ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک کار کو بم دھماکے ميں اُڑادیا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور چار ڈاکٹرز ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک پر نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طبی عملے کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور کار مییں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔

چاروں ڈاکٹرز پل چرخی نامی جيل کی طرف جانے کے ليے اپنی گاڑی ميں سوار ہو رہے تھے، اس جيل ميں کئی طالبان جنگجو قيد ہيں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اسی طرح غزنی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک صحافی رحمت اللہ نیک زاد کو قتل کردیا۔ رواں ماہ افغانستان میں یہ تیسرے صحافی کا قتل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں دو ماہ سے پُر تشدد کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ کابل یونیورسٹی میں حملے میں 30 سے زائد طلبا شہید ہوئے تھے جب کہ 4 بار مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …