بدھ , 23 جون 2021

علاقے کے حالات کشیدہ، صیہونی فوج الرٹ

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے مغربی کنارے پر فوج نے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے منگل کی شام مغربی کنارے پر فوجی دستوں کو مضبوط کرنے کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید کشیدگی کی وجہ سے فوج نے اپنی یونٹوں کو مغربی کنارے پر مضبوط کر دیا ہے اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

اس صیہونی فوجی کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا عمل ہے اور اسرائیلی فوج حالات کے مدنظر ایسے فیصلے کرتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تمام چھٹیاں اگلی اطلاع تک منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …