جمعرات , 15 اپریل 2021

اسکولوں سےمتعلق کوئی بھی فیصلہ 4جنوری کوہوگا،شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسکولوں سے متعلق کسی فیصلے کےلیے 4 جنوری کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نےبتایا ہے کہ 10 جنوری کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے یا نہ کھلنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہو گا۔

انھوں نے بتایا کہ بطور وزیر تعلیم خواہش ہے کہ اسکول جلد کھلیں تاہم بچوں کی صحت پر کوئی رسک نہیں لے سکتے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک بھر کے دینی مدارس بند ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں،قائد اعظم کا تحریک پاکستان میں مرکزی کردار ہے اورقائد کے بغیر پاکستان کا قیام ممکن نہ تھا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہندوستان میں فاشسٹ حکومت کا کردار آپ کے سامنے ہے،کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو دیکھ کر ہمیں شکر ادا کرنا چاہئے،حالات نے ثابت کردیا کہ قائد کا 2 قومی نظریہ صحیح تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ سال مارچ سے ستمبر تک تعلیمی ادارے بند تھے۔ ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولےگئے تاہم ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے ساتھ ہی نومبر کے آخری ہفتے سےتعلیمی ادارے جنوری 2021 تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی جنوری کی پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق جائزہ لے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …