جمعرات , 15 اپریل 2021

حرام اجزا پرمشتمل کورونا ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقرار

 دبئی: 

اماراتی فتوی کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردے دیا۔

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حرام اجزاء پرمشتمل ویکسینزکے استعمال کی اسلام میں ممانعت ہے لیکن اگروبا کے خلاف کوئی متبادل موجود نہ ہو تو پھرایسی ویکسین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دیگرممالک کی طرح اب متحدہ عرب امارت میں بھی شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فتوی کونسل نے کہا کہ کووِڈ-19 ایک وبائی مرض ہے اوریہ ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے، اس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کوخطرہ ہے اوراس غرض سے وبائی امراض کے وقت ایسی ادویہ کا استعمال جائزہے تاکہ کسی بھی ایک متاثرہ شخص سے پورا معاشرہ ہی دوچار نہ ہوجائے۔

دوسری جانب امریکا کی دوا ساز کمپنیوں نے تیار کردی کورونا ویکسینز میں سؤر کے گوشت سے بنی مصنوعات کو شامل کرنکے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …