ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹرمپ امریکی شہریوں کوخطرے میں ڈال کراپنی ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتا، ایران

تہران: 

ایرانی وزیرخارجہ نے بغداد حملے سے متعلق ٹرمپ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر آپ اپنی ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملوں پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک دوستانہ اور صحتمندانہ نصحیت کرنا چاہوں گا کہ اگر ایک امریکی کا بھی قتل ہوا تو میں ایران کو ذمہ دار ٹھہراؤں گا۔

 

ایک اور ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ بغداد میں ہمارے سفارت خانے پر راکٹ سے حملے کیے گئے، 3 راکٹ حملوں کو ناکام بنایا گیا، یہ حملے ایران سے کیے گئے جب کہ ہم عراق میں امریکیوں کے خلاف حملوں میں اضافے کی باتیں سن رہے ہیں۔

 

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال کر آپ اپنے گھر میں تباہ کن ناکامی سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …