پیر , 21 جون 2021

صہیونی ریاست میں خطرے کی سائرن بج گئی

غزہ کے قریب واقع صیہونی علاقوں میں میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

 فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات غزہ کے قریب واقع صیہونی علاقوں میں غزہ کی پٹی سے میزائل اور راکٹ داغے جانے کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے جن کی آوازیں غزہ میں بھی سنائی دیں۔

در ایں اثناء صیہونی حکومت نے ایک ویڈیو جاری کرکے دعوی کیا کہ داغے جانے والے میزائل اور راکٹوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں فلسطینی مجاہد تنظیموں کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی دہشتگرد حکومت، جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے تقریبا  ہر روز غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی دیکھیں

گورنر سندھ کا وزیراعظم سے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

کراچی: سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سندھ پولیس …