ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم اور آرمی چیف کا آئندہ دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کرنے کا امکان

لاہور : سینئر صحافیوں چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ دنوں میں عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے واضح پیغام آ چکا ہے کہ ہمارا کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے۔
یہ تاثر ختم ہو جانا چاہئیے کہ ہمارا کوئی فیورٹ ہے۔بے شک ہمارے تعلقات ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے ۔ سعودی عرب حکومت وقت کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے تعلقات حکومت وقت کیساتھ ہوتے ہیں، ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس طرح کی خبریں بھی چل رہی تھیں کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے لیکن سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہم نواز شریف کے پیچھے نہیں ہیں۔

پروگرام میں موجود صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باوجود اہم بیرونی دورے کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عرب ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صابر شاکر نے کہا کہ سول ملٹری لیڈر شپ اکٹھے عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ایک ملک سے بہت اچھی خبر آئے گی۔ایک ملک سے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے انتہائی اچھی خبر آئے گی۔دونوں ممالک کے مابین کچھ چیزوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے، میں ا س حوالے سے بہت مطمئن ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …