جمعہ , 23 اپریل 2021

صیہونی عوام نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج

اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے مخالفین مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے مسئلے کو لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

گذشہ چھ ماہ سے بن یامین نیتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نیتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ستائیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے تاہم بن یامین نتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …