پیر , 12 اپریل 2021

پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا

لاہور: پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔

حکومتِ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔ دونوں طیاروں نے برادر ملک کے لیے 34,000 پونڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا، نائیجر کے نگران وزیرِ خارجہ اور فوجی معززین نے طیارے اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کے مابین قائم باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کے تاریخی رشتے کو اجاگر کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …