جمعہ , 23 اپریل 2021

پاکستان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام کی تیاری

پاکستان کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور متعدد دیگر شہدا کی برسی کے پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے.

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے عظیم فاتح ہیں۔

پاکستان کے عوام مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دے کر اور غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گردی کے مقابلے میں عالم اسلام کے فاتح کی حیثیت سے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے پروگرام منعقد کر کے پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات استوار کئے جانے کے سخت خلاف ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …