جمعہ , 19 اپریل 2024

پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 7ہزار800 روپے کا ہوگیا

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کرواتے ہوئے ريٹرن ٹکٹ 15 ہزار 600 روپے کا کر دیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق اندرون ملک 21 اضافی پروازیں 31 دسمبر تک چلائی جائیں گی جو کہ يہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کریں گی۔

تينوں بڑے شہروں کے درميان یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 800 روپے مقرر کيا گيا ہے۔

اس سے قبل قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے کرایوں کو کم کرکے 6 ہزار 915 روپے کیا تھا۔ یہ اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

دسمبر کے شروع میں ایئر لائن نے اپنے ڈومیسٹک کرایوں میں 30 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد یک طرفہ کرایہ 8ہزار 500 روپے ہوگیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …