جمعرات , 24 جون 2021

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یکطرفہ اجازت دی ہے۔ پی آئی اے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے آج سے پروازیں چلائے گی۔

پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں ميں کارگو لے کر جائے گی جبکہ سعودی عرب سے مسافروں کو لايا جائے گا۔

بدھ 23 دسمبر کو پی آئی نے ملکی برآمدات بڑھانے کی وفاقی حکومت کی ہدایات پر کارگو پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد یورپی اور دیگر ممالک سمیت سعودی عرب اور پاکستان نے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کر دی تھیں۔

گزشتہ روز پی آئی اے نے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کرواتے ہوئے 31 دسمبر تک کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ريٹرن ٹکٹ 15 ہزار 600 روپے کا کر دیا ہے۔

اس سے قبل قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے کرایوں کو کم کرکے 6 ہزار 915 روپے کیا تھا۔ یہ اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

دسمبر کے شروع میں ایئر لائن نے اپنے ڈومیسٹک کرایوں میں 30 فیصد کمی کی تھی جس کے بعد یک طرفہ کرایہ 8ہزار 500 روپے ہوگیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بانی جان میک ایفی کی جیل میں خودکشی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں …