جمعہ , 23 اپریل 2021

علاقے میں امریکہ کی مہم جوئی پر ایران کا انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی حالات اور دو جانبہ روابط کا جائزہ لیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے میں امن و امان کی برقراری کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے اور امریکی اقدامات کے علاقے پر پڑنے والے خطرناک اثرات کا جائزہ لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اغیار کی مداخلت کے بغیر علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے علاقے کے تمام ملکوں کی شراکت سے متعلق ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی مشکوک حرکتوں اور سازشی ذہینیت کے پیش نظر ہر قسم کی مہم جوئی کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہو گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …