جمعرات , 15 اپریل 2021

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی مزید ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے، اضافے کے بعد بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق حکومت نے نومبر تا جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمٹس صارفین پر منتقل نہیں کیں، جب کہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکا ہے، ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر 17 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تاہم ہوسکتا ہے حکومت ان ایڈجسٹمںٹ پر کوئی سبسڈی دے دے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …