بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ بہادر کا 2021 میں نیا کارنامہ

شام کے صوبے الحسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک 12 سالہ بچے کو قتل کردیا ۔

سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے التوسعیه علاقے میں امریکہ کے دہشتگروں نے اس بہانے سے کہ اس بچے نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی، فائرنگ کر دی جس سے بارہ سالہ حسین الفلاح جاں بحق ہوا۔ اس سے قبل بھی امریکہ کے باوردی دہشتگرد شام میں نہتے عوام کو گولیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔

امریکہ کے باوردی دہشتگرد، دیگر دہشتگرد ٹولوں سے جنگ کے بہانے غیرقانونی طور پر شام کے بعض علاقوں پر قابض ہیں۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …