منگل , 13 اپریل 2021

دنیا بھر میں 2021 کا پہلا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع

الوداع 2020 اور خوش آمدید 2021، سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو نیا عیسوی سال مبارک ہو۔

امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال 2021 کا پہلا سورج آج صبح اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا اور خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، شکستوں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کو پیچھے چھوڑ کر2020 رخصت ہو گیا۔

سال 2020 اس لئے بھی کافی مسائل و مشکلات سے بھرا ہوا تھا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیاں بری طرح ماند پڑ گئیں اورکورونا نے انسانی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے اور لاکھوں قیمتی جانیں کورونا وبا کی نظر ہوئیں۔

جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

ہر شخص دعا گو ہے کہ نیا سورج دنیا بھر میں پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی کرنیں بکھیرے اور اس سال ظالم پر مظلوم کی فتح، حریت پسندوں کی کامیابی، ظلم و جور کا خاتمہ ہو۔

دعا ہے کہ 2021 مسلمانوں اورساری دنیا کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو، امن کا ہر طرف بول بالا ہو اور یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے۔ آمین

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …