جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی کانوائے کی گاڑیوں میں آگ لگ گئی

عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ایک کانوائے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل تیسرا حملہ ہوا ہے۔

صابرین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیسرا حملہ تھا اس کارروائی میں 3 بم سڑک کے کنارے نصب کئے گئے تھے۔ ہونے والے دھماکوں کے بعد امریکہ کی کئی فوجی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق عراق کی استقامتی محاذ اصحاب الکهف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

گزشتہ روز بھی امریکی دہشتگردوں کے 3 فوجی کانوائے کے راستوں میں دھماکے ہوئے تھے۔

عراق میں امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے علاوہ امریکی سفارتخانے، فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد کو بارہا دھماکوں اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …