جمعہ , 19 اپریل 2024

عدن کے دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، انصاراللہ

یمن کی انصار اللہ تحریک نے عدن ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

انصار اللہ کے سینیئر عہدیدار محمد البخیتی نے مستعفی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدن ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں ریاض سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ملک معاہدہ کراتا ہے اور دوسرا ملک معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

بدھ کے روز عبدالربہ منصور ہادی کی نئی کابینہ کے ارکان کے عدن ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد، زور دار دھماکہ ہوا تھا جس میں ستر افراد ہلاک اور زخم‍ی ہوئے تھے۔

یمن کی مستعفی حکومت کے نائب وزیر اطلاعات محمدقیزان نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے، متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح دہشت گردوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …