جمعہ , 19 اپریل 2024

جاتی امرا میں اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، پی ڈی ایم اجلاس جاری

لاہور: حزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس شریف برادران کی رہائش گاہ جاتی عمرہ رائیونڈ میں جاری ہے۔

جاتی امرا میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف، آصف زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

محمود خان اچکزئی، امیرحیدر خان ہوتی، میاں افتخار حسین، سردار اختر جان مینگل، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، اویس احمد نورانی اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
پی ڈی ایم کی اس بیٹھک میں مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …