پیر , 12 اپریل 2021

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں 5 افراد جاں بحق

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ابلاغ نیوز نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ  کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک گولہ شادی ہال پرگرا جس کے نتیجے میں 5 خواتین جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہیں جن میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …