بدھ , 24 اپریل 2024

ایک بار پھر ہزارہ برادری کا قتل عام + تصاویر

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا ایک بار پھر دردناک طریقے سے قتل عام کر دیا گیا۔

پاکستانی سکیورٹی فورس نے آج اتوار کی صبح صوبہ بلوچستان کے علاقے "مچھی” میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 ملازموں کی لاشوں کو دریافت کیا جنہیں گزشتہ شب تکفیری دھشتگردوں نے بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا تھا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے مطابق دھشتگردوں نے شیعہ ملازموں کو بقیہ افراد سے الگ کر کے ان کے ہاتھ پیر باندھ کر چاقو سے ذبح کر دیا۔

پاکستان سے ابنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق ہزارہ قوم سے ہے۔

خیال رہے کہ "مچھ” کا علاقہ مرکزی روڈ سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر "بولان” کی طرف واقع ہے جہاں موبائل سروس بھی نہیں ہے۔

اس وقت ہزارہ شیعوں کی کافی تعداد موقع پر جمع ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھراؤ میں لیا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …