بدھ , 24 اپریل 2024

بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کا دعوی، امریکہ ایٹمی معاہدے میں مشروط واپسی کے لیے تیار

امریکہ کے منتخب صدر جو بائيڈن کے نامزد مشیر برائے قومی سلامتی نے دعوی کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے لیے ایران کے بیلسٹک میزائیل پروگرام کے بارے میں مذاکرات ضروری ہیں۔

جیک سولیون نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے میں واپسی، زیادہ وسیع مسائل کے بارے میں اگلے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔

انھوں نے دعوی کیا کہ ایران کے سلسلے میں ٹرمپ حکومت کے اقدامات، امریکہ کے زیادہ محفوظ ہونے کا سبب نہیں بنے اور تہران، ایٹمی ہتھیاروں تک رسائي کے مزید قریب ہو گيا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایٹمی سمجھوتے سے غیر قانونی طور پر باہر نکل گيا تھا اور اس کے بعد اس نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے اس کے خلاف پابندیاں بحال کر دی تھیں۔

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے اور وہ ایران کے سلسلے میں اپنا کوئي بھی ہدف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …