ہفتہ , 20 اپریل 2024

قطر محاصرے کے خاتمے کے لئے معاہدے پر دستخط ہو گئے

خلیج فارس تعاون کونسل کی نشست میں شریک ملکوں کے حکام نے سعودی عرب کے شہر العلا میں جاری ہونے والے بیان پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں جس میں قطر کا بحران ختم کرنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کی اکتالیسویں نشست، رکن ملکوں کے درمیان صلح و آشتی کے مقصد سے منگل کے روز العلاء میں منعقد ہوئي۔ اس نشست میں کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے، نشست کے بیانیے پر دستخط کرنے کے لیے تمام رکن ملکوں کا شکریہ ادا کیا۔

کویت کے امیر نے قطر کے بحران کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔ اس بیان پر دستخط کے بعد جون 2017 میں قطر کے ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے تعلقات میں پیدا ہونے والا بحران بظاہر ختم ہو گيا ہے۔

ان چار ملکوں نے جون 2017 میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات توڑ لیے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے دوحہ پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا تھا لیکن قطر نے سختی سے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …