جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی حدود میں دراندازی

غاصب صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد بار جاسوسی کی پروازیں انجام دیں ۔

لبنان کی حدود میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جارحیت کے باوجود وہاں تعینات اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج یونیفل نے کوئی ایکشن نہیں لیا –

یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہےکہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-

لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں –

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …