جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان کا دورۂ لاہور ملتوی، کوئٹہ جانے کی تیاریاں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر لاہور جانا تھا تاہم ان کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنا دورہ لاہور ملتوی کر دیا ہے جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ چند گھنٹوں تک کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق پاکستان کے وزیر داخلہ کے آج کے اس بیان سے بھی کی جا سکتی ہے جس میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی وقت بھی کوئٹہ روانہ ہوسکتے ہیں، میری بھی یہی رائے تھی کہ وزیراعظم کو کوئٹہ جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر لاہور جانا تھا تاہم پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ لاہور نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 جنوری 2020ء کو مچھ میں واقع کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والے 11 شیعہ مسلمان کانکنوں کو داعش کے دہشتگردوں نے ہاتھ پیر باندھ کر بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد شہداء کی لاشوں کو سڑک پر رکھ کر تاحال احتجاج کیا جا رہا ہے۔ شہداء کے لواحقین اور دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان آ کر آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی عملی یقین دہانی نہیں کرواتے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا اور شہداء کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …