پیر , 18 جنوری 2021

پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد10 ہزار558 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کےباعث سب سے زیادہ پنجاب میں 25 اموات ہوئیں۔دوسرے نمبر پر سندھ میں 17 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔گذشتہ24گھنٹوں میں 2 ہزار435 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے اوراس دوران 38 ہزار 369 کرونا ٹیسٹ کئے گئے۔

این سی او سی نےبتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار510 ہوگئی،پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 124 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کےمطابق صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 828 ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

داعش کا حل صرف زینیبون ہے

تحریر: سویرا بتول حالیہ دنوں میں داعش خراسان نے آڈیو پیغام میں مچھ میں کیے …