منگل , 23 اپریل 2024

اسامہ قتل کیس کے پانچوں پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

اسلام آباد: نئے آئی جی اسلام آباد نے اسامہ قتل کیس کے پانچوں ملزمان کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

نئے آئی جی اسلام آباد نے اسامہ قتل کیس کے پانچوں ملزمان کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے شعبہ اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ کی ملازمت سے برخاست ہونے والوں میں اے ٹی ایس اسکواڈ سربراہ اے ایس آئی حافظ افتخار احمد اور 4 پولیس کانسٹیلبز سمیت ڈرائیور شکیل احمد بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اسامہ ستی کے والد دین یونس ستی نے وفاقی پولیس کی جے آئی ٹی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی پولیس کی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے، انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمشین سے کرائی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …