بدھ , 24 اپریل 2024

کیوبا کے سامنے امریکہ پھر بے بس

امریکہ نے کیوبا کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے اسکو دوبارہ دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی موجودہ حکومت نے جس کی میعاد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں، کیوبا کو ایک بار پھر دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کئے جانے کا باضابطہ طور سے اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ رات گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گردوں کو پناہ دیئے جانے کے مکرر اقدامات کے سبب کیوبا کا نام پھر سے دہشت گردوں کے حامی ملکوں کی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

امریکی وزير خارحہ مائیک پمپیو نے اس بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے ہم کیوبا کی حکومت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہیں کہ کاسٹرو حکومت عالمی دہشت گردی کی حمایت سے ہاتھ اٹھالے۔

امریکہ میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد وہائٹ ہاؤس نے کیوبا کے خلاف انتہائی سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سیاسی، معاشی دباؤ ڈالنے کے ساتھ ہی فوجی دھمکیاں بھی دینی شروع کر دی تھیں۔

کیوبا کو پہلی بار سنہ 1982 ميں ریگن حکومت کے دور میں دہشت گرد ممالک کی فہرست میں شامل کیا گيا تھا، اور 2015 میں اوباما حکومت کے دور میں اس لسٹ سے خارج کر دیا گیا تھا، تاہم اب ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت نے اپنی میعاد ختم ہونے سے صرف چند روز پہلے ایک بار پھر کیوبا کو خود ساختہ دہشت گردی کے حامی ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …