جمعہ , 19 اپریل 2024

بیروت، ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری

انٹرپول نے گزشتہ سال اگست میں بیروت میں ہوئے ہلاکت خیز دھماکے کے مبینہ ملزم جہاز کے کپتان اور مالک کے لئے ریڈ نوٹس لبنان سمیت باقی ممالک کو جاری کردیے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ جہاز کے کپتان اور مالک کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس میں کیمیائی مواد کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیروت میں 5 ماہ قبل ہوئے دھماکے کے بعد ‘امونیئم نائٹریٹ’ کیمیکل کے بارے میں بھی کئی سوالات باقی ہیں جو برسوں تک بندرگاہ پر پڑا رہا۔

واضح رہے کہ انٹرپول کے ریڈ نوٹس وہ نوٹس ہوتے ہیں جو دنیا بھر کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ ملزمان کی حوالگی یا دیگر قانونی کارروائیوں کے منتظر افراد کو عارضی طور پر نظربند کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …