بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستانی صارفین کے آن لائن ڈیٹا کے تحفظ کے لئے قانون سازی حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد: پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے جس کا مقصد پاکستانی صارفین کا تحفظ اورمعاشی سرگرمیوں کوفروغ دینا ہے۔

وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرسید امین الحق کی ہدایت پربل میں پرائیویسی اورمعاشی تسلسل کوبرقراررکھنے کے نکات شامل کیے گئے ہیں۔ بل کا مقصد پاکستانی صارفین کا تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیرسید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت و تجاویز شامل ہیں، بل میں بنیادی اہمیت بطور سبجیکٹ “صارف” کو دی گئی ہے، ابتدائی طور پر یہ پالیسی انفرادی صارف کیلئے ہے بزنس کنزیومراس میں شامل نہیں، ڈیٹا بل میں تمام بین الاقوامی قواعد اور سوشل میڈیا کمپنیوں کی پالیسیوں کو مدنظر رکھا گیا۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل انسانی حقوق، ڈیجیٹل رائٹس سمیت بنیادی حقوق کا احاطہ کرتا ہے، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے ڈرافٹ کو قانونی شکل دینے کیلئے متعلقہ محکمے کوجلد ارسال کردیا جائے گا، بل کی منظوری کے بعد پاکستانی صارفین کا ڈیٹا بین الاقوامی معیارکے مطابق محفوظ ہوسکے گا۔ پاکستان کے عام شہریوں کے ڈیجیٹل ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …